19 اگست 2012 - 19:30

ايران کے وزير دفاع احمدوحيدي نے اپنے ايک انٹرويو ميں يہ بات زور ديکر کہي کہ غاصب صہيوني رياست ايران کے خلاف اپنے جنگ پسندانہ بيانات کے ذريعے اپني ہي تباہي و بربادي کي جانب قدم بڑھا رہي ہے-

ابنا: انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج اس وقت فوجي اور دفاعي اعتبار سے بہت ہي اعلي مقام پر فائز ہيں اور ہر جارح کا منہ توڑ جواب ديں گي –وزير دفاع احمد وحيدي نے صہيوني حکمرانوں کے درميان پائے جانے والے اختلافات کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ علاقے ميں اسلامي بيداري کي لہر نے غاصب صہيوني رياست کو الگ تھلگ کرکے رکھ ديا ہے اور صہيوني حکام گوشہ تنہائي سے نکلنے کے لئے ايران پر حملےکے خيالي منصوبے کي باتيں کررہے ہيں –

واضح رہے کہ صہيوني رياست کا وزيراعظم بنيامين نتنياہو وقفے وقفے سے ايران کے خلاف بے بنياد الزامات عائد کرکے اسلامي جمہوريہ ايران پر فوجي کاروائي کي دھمکياں ديا کرتا ہے جبکہ نتنياہو کے اس طرح کے دھمکي آميز بيانات کے پيش نظر صہيوني رياست کے بعض حکام اورحلقے ايران کے خلاف کسي بھي طرح کے فوجي اقدامات کے نتائج کي بابت صہيوني حکام کو خبردار کرتے رہتے ہيں –

اسلامي جمہوريہ ايران کے سياسي اور فوجي حکام نے بارہا کہا ہے کہ وہ کبھي بھي کسي کے خلاف جنگ ميں پہل نہيں کريں گے ليکن دشمنوں اور خاص طور پر صہيوني رياست کي طرف سے کسي بھي طرح کي ممکنہ جارحيت کا پوري قوت کے ساتھ جواب ديں گے –

.......

/169